شوہر اور بیوی کا تعلق ایسا ہوتا ہے کہ وہ دونوں ایک جہاں کہیں بھی ہوں ایک دوسرے سے ہمیشہ رابطے میں رہتے ہیں۔ مگر اس بار کچھ اور ہی واقعی جاننے کو ملا۔
'ہماری ویب' ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں آپ کو ایک بدقسمت شوہر کے بارے میں بتائیں گے جس کی بیوی نے اس کے ساتھ ہاتھ کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شوہر نے اپنی بیوی کو اسٹڈی ویزا پر نیوزی لینڈ بھیجا۔ شوہر نے 21 لاکھ روپے دے کر بیوی کو رخصت کیا تھا۔
جب بیوی نیوزی لینڈ پہنچی تو وہاں جا کر اس نے اپنے شوہر کا نمبر ہی بلاک کر دیا جس کے شوہر کی دنیا ہل کر رہ گئی۔
فراڈ کا یہ واقعہ پورے سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہو رہا ہے۔ ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ دنوں پیش نہیں آیا بلکہ یہ 2019 کا واقعہ ہے۔
میاں بیوی سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں اور نہ معلوم ہو سکا کہ شوہر نے بیوی کے خلاف کوئی کارروائی کی یا نہیں۔