شیر سے پنگا لینے کا سوچ سکتے ہیں؟ ایسا صرف تصور کرنا انسان کے رونگٹے کھڑے کر دیتا ہے۔
لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام میں جو ویڈیو ہم آپ کو دکھانے جا رہے ہیں اس میں جنگل کے بادشاہ شیر کے سامنے بچے موجود ہیں جو اس کی تصویر اور ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیر سڑک کے بیچ و بیچ بیٹھا آرام کر رہا ہے اور اس کے عین سامنے موجود گاڑی میں بچے موجود ہیں جو اس کی تصویر اور ویڈیوز بنا رہے ہیں۔
شیر اپنی شیرنی کے ہمراہ سڑک کے درمیان آرام سے سو رہا ہے۔ اور وہاں دیگر گاڑیاں بھی موجود ہیں جو ان شیروں کو دیکھ کر لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
مگر شیر کا کیا بھروسہ وہ کبھی بھی حملہ آور ہوسکتا ہے کیونکہ یہ بہت جاندار مخلوق ہے۔ویڈیو میں آگے دیکھا جاتا ہے کہ بچے موبائل فون پر ویڈیو بنا ہیں کہ اچانک وہ کھڑا ہو کر ان دونوں بچوں پر غراتا ہے۔
اس کی چال دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ وہ ان پر چھلانگ لگانے والا ہو مگر ایسا نہیں ہوا۔
وہ ڈرانے کے بعد اپنی شیرنی کے ساتھ پاس موجود جنگل کی جانب چلا گیا۔