نھے منے بچوں کے تاثرات اکثر سب لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔ خاص طور پر جب کوئی میوزک بجتا ہے تو وہ خوڈ بھی مٹکنے لگ جاتے ہیں۔
لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو ایک ایسی بچی کے تاثرات دکھائیں گے جس نے پہلی بار اذان سنی اور اسی میں کھو گئی۔
ننھی بچی کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ ٹی وی پر اذان شروع ہوئی تو کھیل میں مگن بچی کا سارا دھیان اذان سننے میں لگ گیا۔
بچی ٹھیک سے بول نہیں پا رہی مگر وہ اذان کے الفاظ کو دہرانے کی پوری کوشش کر رہی ہے کہ جیسے اسے اذان کے جملے پسند آرہے ہوں۔
سات ماہ کی اس معصوم بچی کی ویڈیو ایک سال قبل اپ لوڈ ہوئی تھی مگر آج پھر وائرل ہو رہی ہے۔ اذان چل رہی ہے اور وہ اپنے ہاتھ کوادھر سے ادھر ہلاتے ہوئے ایسے اذان دہرا رہی ہے کہ جیسے اسے پوری اذان آتی ہو۔
مذکورہ ویڈیو کو لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور اس پر پسندیدگی کا بھی اظہار کر چکے ہیں۔