ماں نے کفن میں بیٹے کا ماتھا چوما ۔۔ ظلِ شاہ کی والدہ نے بیٹے سے متعلق رو کر کیا انکشافات کر دیے؟

image

تحریک انصاف کا انتقال کر جانے والا کارکن علی بلال ظلِ شاہ کے والدین اس وقت سوگ میں مبتلا ہیں۔ ظلِ شاہ تحریک انصاف کا ایک سرگرم کارکن تھا جو زمان پارک کے اطراف میں پولیس سے تصادم میں دم توڑ گیا۔

ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو ظلِ شاہ کی منہ بولی والدہ کا دکھ بتائیں گے کہ انہیں اپنے بیٹے کو کھونے کا کتنا غم ہوا اور وہ اپنے بیٹے کو کتنا چاہتی تھیں۔

ظلِ شاہ کی منہ بولی والدہ نے ڈیجیٹل پاکستان کے چینل کو انٹرویو میں بتایا کہ وہ مجھے ماں کہتا تھا، کبھی والدہ کہتا تھا۔ ظلِ شاہ کی منہ بولی والدہ کا کہنا تھا کہ میرا اس کے ساتھ بہت روحانی تعلق تھا۔میں اس کے ناز اٹھاتی تھی اور وہ میرے ساتھ ایسا سلوک کرتا تھا کہ جیسے کوئی لاڈلا بچہ اپنی والدہ کے ساتھ کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پرسوں میں انٹرویو دیکھ رہی تھی تو وہ میری طرف ہی دیکھ رہا تھا، جب انٹرویو ختم ہوا تو میں اس کے پاس آئی اور اس نے مجھ سے بھولے انداز میں کہا کہ میں آپ سے نہیں بولتا میں نے پوچھا کہ کیوں ظلِ تو اس نے مجھ سے کہا کہ میں آپ کو دیکھتا رہتا ہوں اور آپ انٹرویو دینے میں مصروف رہتی ہیں۔

پی ٹی آئی کے مرحوم کارکن علی بلال کی منہ بولی ماں نے بتایا کہ ظلِ شاہ کی والدہ کا اس وقت بہت برا حال ہے، اور وہ اس وقت بیٹے کی یاد میں تڑپ رہی ہیں۔ علی بلال کی منہ بولی والدہ کا کہنا تھا کہ ظلِ کسی کو برا بھلا نہیں کہتا تھا بلکہ وہ تو بہت معصوم اور بہادر تھا۔ مجھے وہ بہت ساری باتیں بتاتا تھا اور میرا وہ بہت خیال رکھتا تھا۔ وہ عمران خان کا دیوانہ تھا۔

ظل شاہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر ہر طرف وائرل ہو رہی ہیں۔ سرگرم کارکن کی والدہ کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں بیٹے کی لاش کے قریب غمزدہ دیکھا جا سکتا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts