“کچا بادام” گانے والے گلوکار کے ساتھ ہاتھ ہو گیا

image

سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے گانے کچا بادام کے گلوکار بھبن بڈیاکر کے ساتھ ہاتھ ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھبن بڈیاکر نے گزشتہ سال کچا بادام گا کر غیر معمولی شہرت حاصل کی تھی لیکن آج کل وہ انتہائی کسمپرسی اور غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔

بھبن بڈیاکر کا گانا کچا بادام کے کاپی رائٹس ایک میوزک کمپنی نے دھوکے سے ہتھیا لیے جس کے بعد اب بھبن نہ تو اپنا گانا گا سکتا ہے اور نہ ہی وہ سوشل میڈیا پر گانے سے ہونے والی آمدنی لے سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ذرائع کے مطابق بھوبن بدیاکر کئی ماہ سے اپنا گاؤں والا گھر چھوڑ کر مغربی بنگال کے شہر دبراج پور میں اپنے بیٹے کے ساتھ رہ رہے ہیں لیکن اب ان کی مالی حالت انتہائی خراب ہے اور انہوں نے گانے سے جو پیسے کمائے تھے وہ گھر بنانے پر لگا دیئے تاہم گھر مکمل نہ ہونے پر خالی پڑا ہے اور اسے تالا لگا ہوا ہے۔

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.