انسان ہو یا حیوان، ہندو ہو یا مسلمان، کافر ہو یا عیسائی، چرند پرند ہو یا کوئی پتہ ہر کوئی اللہ تعالیٰ کے حکم کا تابعدار ہے۔ جب جس وقت جس جگہ اللہ ہمیں ہدایت دے دے ہم اسی کام کو بجا لاتے ہیں۔ ہسپانیہ میں 108 سالہ بزرگ نے اسلام قبول کیا وہ بھی اس وقت جب ڈاکٹر ان کو جواب دے چکے تھے کہ اب ان کے پاس زندہ رہنے کے لیے کچھ ہی وقت رہ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان بزرگ شخص نے قریبی مسجد میں امام کے ہاتھوں بیعت لی اور اسلام قبول کرلیا جب ان سے وجہ پوچھی گئی کہ اس وقت ان کو ایسا کیا محسوس ہوا کہ وہ دین کے دائرے میں آگئے اور پوری زندگی اس سے بے خوف رہے تو انہوں نے صرف یہ کہا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں مسلمان ہوگیا ہوں اور مجھے بہت پاکی کے ساتھ قبر میں رکھا جا رہا ہے جہاں بہت اچھے لوگ ہیں میرے اطراف میں اور سب مجھے بہت عزت دے رہے ہیں۔ لیکن اس واقعے کے 2 دن بعد میں نے دیکھا کہ میں بہت بری طرح سے بنجر زمین پر پڑا ہوا ہوں اور وہ لوگ جن کے ساتھ میں نے زندگی بھر وقت گزارا وہ سب مجھ سے نفرت کر رہے ہیں اس واقعے کے بعد خود بخود مجھے احساس ہوا کہ میں نے زندگی بھر غفلت میں گزاری لیکن ان آخری وقتوں میں اصل محبوب کو پہچاننے اور اس کی بارگاہ میں جانے کا وقت آن پہنچا ہے۔
اس واقعے کے کچھ ہی ماہ بعد یہ بزرگ انتقال کرگئے لیکن اس کے بعد ہسپانیہ میں ان کے وہ دوست جن کے ساتھ انہوں نے ہدایت کا سچا واقعہ بیان کیا ان سب نے یکے بعد دیگرے اسلام کو حقیقی مذہب کے طور پر قبول کرلیا۔