گھوڑے اور انسان کے درمیان دوستی کی طویل تاریخ ہے، ماضی میں سواری کیلئے گھوڑے پالے جاتے تھے اور دور دراز سفر میں گھوڑے ہی انسانوں کے دوست اور ہمسفر ہوتے تھے، کئی فلموں میں بھی انسانوں اور گھوڑوں کی دوستی کی داستانیں بیان کی گئی ہیں ، اس ویڈیو میں ایک بیمار مالک اور گھوڑے کی دوستی کی بہترین عکاسی کی گئی ہے۔
انسان اور گھوڑے کے درمیان دوستی کا رشتہ بہت پرانا ہے کیونکہ گھوڑے کو دوست نہایت بنانا آسان ہے، گھوڑوں کو بچپن سے ہی تربیت دیکر انہیں دوست بنایا جاسکتا ہے۔ ایک انگریزی کہانی "بلیک بیوٹی" میں ایک جوان لڑکے اور گھوڑے کی کہانی بتائی گئی ہے۔
آج کل گھوڑے کی دوستی گھریلو طور پر انسانوں کے لئے بہت اہم ہے۔ اس کی پرورش سواری، سپاہیوں کی تربیت، سیاحت اور کھیل کے لئے بہترین انتخاب ہے۔
اکثر لوگ گھوڑوں کو بہت شوق سے پالتے اور ان کی تربیت بھی کرتے ہیں، گھوڑے اپنے مالک کو اچھی طرح پہچانتے ہیں اور ان کی وفاداری کرتے ہیں، اس ویڈیو میں بھی ایک گھوڑا اپنے بیمار مالک کو دیکھ کر روتے ہوئے اپنے مالک کو چوم رہا ہے، انسان اور گھوڑے کی دوستی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے۔