آسمان سے کیڑوں کی بارش۔۔ کیڑے برستے دیکھ کر لوگ بھی پریشان ہوگئے! حیران کن ویڈیو

image

بارش میں نہانا سب کو اچھا لگتا ہے لیکن کبھی ایسی بارش ہو جس میں آسمان سے پانی کے بجائے کیڑے برسنے لگیں تو کیا آپ ایسی بارش میں باہر نکلنا بھی گوارا کریں گے؟ کچھ ایسی ہی صورت حال پیش آئی بیجنگ میں جب صبح اٹھ کر شہری باہر نکلے تو اسمان سے کیڑے برستے دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے۔ ویڈیو دیکھیے

کیڑے زندہ ہیں یا مردہ؟

شہریوں کا کہنا ہے کہ ان میں زیادہ تر کیڑے مر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس طرح کے واقعات پہلے بھی کئی بار پیش آچکے ہیں۔ کچھ عرصے پہلے آسٹریلیا میں بھی مچھلیوں کی بارش دیکھنے میں آئی تھی۔

اس طرح کی بارشیں کیوں ہوتی ہیں؟

ماہرین اس قسم کی بارشوں کی وجہ بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ صورتحال اس وقت پیش آتی ہے جب بادل بنتے یا گزرتے ہوئے کیڑوں یا مچھلیوں کا غول ان میں شامل ہوجاتا ہے اور پھر پانی کے ساتھ آسمان سے برسنے لگتے ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts