جنات اللہ کی بنائی گئی وہ مخلوق ہے جسے انسانی آنکھ نہیں دیکھ سکتی۔ ممکن ہے کہ وہ کسی کی شکل اختیار کر کے سامنے آتے ہوں یا کسی شخص کے اندر موجود ہوتے ہوں مگر انہیں حقیقی روپ میں نہیں دیکھا جا سکتا۔
ہماری ویب ڈٹ کام میں آپ کو ایک ویڈیو دکھائیں گے جس میں ایک نماز پڑھتے شخص کی عجیب حرکات دیکھ کر یوں محسوس ہورہا ہے کہ وہ کسی بری طاقت کی نظر ہوگیا ہے یا پھر اس کے ساتھ کوئی جسمانی مسئلہ بھی درپیش ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مسجد میں بہت سارے نمازی عبادت کر رہے ہیں، لوگ نماز میں ہاتھ باندھے ہوئے ہیں مگر نمازیوں کے درمیان میں موجود ایک شخص جس کا چہرہ صحیح سے نظر نہیں آرہا، وہ رکوع میں موجود ہے جو بظاہر کسی پریشانی میں مبتلا دکھائی دے رہا ہے۔
نماز میں تلاوت چل رہی ہے مگر سفید کپڑوں میں موجود پراسرار شخص مستقل رکوع میں ہے جو اپنا سر ہلانے کے ساتھ ساتھ چیخیں بھی مار رہا ہے۔
بظاہر اس شخص کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ اسے تلاوت سے تکلیف ہو رہی ہے جس کے بعد وہ زمین میں جھک کر اپنے کانوں پر ہاتھ رکھ لیتا ہے۔
اس ویڈیو کو دیکھ کر یہ واضح طور پر کہا نہیں جا سکتا ہے کہ اس شخص پر جنات کا بسیرا ہے، ممکن ہے کہ اسے اونچی آواز نا پسند ہو یا صحت کا کوئی مسئلہ اسے درپیش ہو۔
ویڈیو دیکھ کر کمنٹس میں بتائیں کہ اس شخص کے ساتھ کیا مسئلہ ہے۔