خواہش ہے کہ میری بیٹی کی شخصیت عالیہ جیسی نہ ہو، رنبیر کپور

image

بھارت کے معروف اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ میری بیٹی کی شخصیت عالیہ جیسی نہ ہو۔

اپنی فلم ’’تو جھوٹی میں مکار‘‘ کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں جب راہا بڑی ہو تو وہ عالیہ کی طرح خوبصورت نظر آئے لیکن مزاج میں اس کی جیسی نہ ہو بلکہ وہ میری شخصیت کو فالو کرے کیونکہ میں گھر پر ‘دو عالیہ’ نہیں سنبھال سکتا۔

انہوں نے کہا ہے کہ عالیہ جیسی دوسری لڑکیوں کو سنبھالنا ان کے لیے مشکل کام ہوگا کیونکہ وہ بہت زیادہ بولتی ہے لیکن میں امید کرتا ہوں کہ راہا میری طرح خاموش مزاج ہو تاکہ ہم دونوں ملکر عالیہ کو سنبھال سکیں۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اپریل 2022ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس کے 6 ماہ بعد ہی انہوں نے اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کردیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.