ماریہ بی نے معافی مانگ لی

image

معروف ڈیزائنر ماریہ بی نے قبرستان میں فوٹو شوٹ کرانے پر عوام سے معافی مانگ لی۔

معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ کی جانب سے بہاولپور کے قبرستان میں فوٹو شوٹ کی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئرکی گئی تو صارفین کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور انہیں مذہبی معاملات پر مثبت رویہ رکھنے کے باوجود ایسی فوٹو شوٹ پر شدید تنقید کی گئی۔

سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کے بعد ماریہ بی نے اپنی شیئر کردہ پوسٹ کو سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کر دیا اور صارفین سے معافی بھی مانگتے ہوئے کہا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ اس فوٹو شوٹ سے کسی کی دل آزاری ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

بہاولپور کے نواب عباسی خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ “یہ ان کے نانا کی قبر کا احاطہ ہے جہاں ماریہ بی کی ماڈل رقص کر رہی ہے”

صارف نے عباسی خاندان کے قبرستان میں فوٹو شوٹ کرنے پر ماریہ بی کے خلاف سخت کارروائی کا بھی اعلان کر دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.