سعودی عرب میں فیسٹیول، دنیا بھر سے موسیقار شریک

image

ریاض: سعودی عرب میں جاری فیسٹیول میں دنیا بھر سے موسیقار شریک ہیں جو اپنی اپنی دھنیں پیش کر رہے ہیں۔

سعودی عرب میں “عود” فیسٹیول کا افتتاح کیا گیا جس میں گلوکار اور موسیقار شریک ہیں۔ یہ عود فیسٹیول موسیقی کا سب سے بڑا عرب فیسٹیول ہے جسے جنرل انٹرٹیمنٹ اتھارٹی کی جانب سے میوزک اتھارٹی کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے۔

فیسٹیول میں نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں دنیا بھر سے نایاب عود رکھے گئے تھے۔ یہ عود گٹار نما آلہ موسیقی ہے جس میں 13 تک اسٹرنگز لگی ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

عود فیسٹیول میں شریک موسیقار اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں جبکہ بہترین موسیقار کو فیسٹیول کے اختتام پر انعام بھی دیا جائے گا۔

موسیقی کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے موسیقار کو ڈیڑھ لاکھ ریال، دوسرے نمبر پر آنے ولے کو ایک لاکھ ریال اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 50 ہزار ریال انعام دیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.