آج ہر شخص کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اچھے اچھے کھانوں سے لطف اندوز ہو۔ ایسا ممکن ہی نہیں کہ کوئی بھی آدمی سالوں سے ایک ہی چیز کھانے کا پابند ہو۔ لیکن ایک شخص سامنے آیا ہے جو ایسا کرنے پر مجبور ہے۔
'ہماری ویب' ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں آپ کو اسی انوکھے شخص سے متعلق بتائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت سے ایک شخص سامنے آیا ہے جو صرف ناریل کا علاوہ اور کوئی دوسری چیز نہیں کھا سکتا۔ بھارتی ریاست کیرالا سے 68 سالہ کرشنن پلائی نامی شخص 28 سال سے ناریل اور اس کا پانی پی کر زندہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق کرشنن کے ساتھ صحت کا ایک سنگین مسئلہ درپیش آیا تھا جس کے بعد اس نے صرف ناریل کھانے کا اہمیت دی۔ جب کرشنن 35 سال کا تھا توگیسٹرو ایسوفوگیل ریفلکس نام کی ایک بیماری کا شکار ہو گیا تھا۔
کرشنن اپنی جوانی میں فٹبال کھیلا کرتے تھے مگر جب انہیں اس بیماری کا سامنا کرنا پڑا تو یہ کھیل کھیلنابھی چھوڑ دیا تھا۔ وہ جو بھی کھاتا تھا تو وہ اسے الٹی ہوجاتی تھی اور سب کھایا ہوا باہر آجاتا تھا۔
اس بیماری سے کرشنن اتنا کمزور ہوچکا تھا کہ وہ چلنے پھرنے کے بھی لائق نہیں رہا تھا۔ اس نے طرح طرح کے ٹوٹکے آزمائے اور پھر ایک دن اس نے ناریل کھایا جس کے بعد وہ بہتر محسوس کرنے لگا۔
تو تب سے لے آج تک کرشنن پالائی 28 سال سے صرف ناریل کھا کر اور اس کا پانی پی کر زندہ ہے اور صحت مند زندگی گزار رہا ہے۔