جنات اکثر ان لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں، یا ان لوگوں کے سامنے کسی بھی صورت میں آتے ہیں، جو یا تو سمجھ نہیں پاتے یا ٹھیک طرح سے بتا ہی نہیں پاتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک والد اور نومولود بچے کی ویڈیو نے سب کو خوف اور دہشت میں مبتلا کر دیا ہے، کیونکہ نومولود بچہ کمرے کی چھت کو تک رہا تھا اور والد موبائل فون میں مگن تھے۔
عام طور پر نومولود بچہ خود ہی کھیل میں مگن رہتا ہے، لیکن کئی بار یہ نومولود بچے بھی ڈر جاتے ہیں، کیونکہ نہ دکھائی دینے والی مخلوق اپنا اصل چہرا انہیں دکھا دیتی ہے۔
خفیہ کیمرے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ والد نومولود بچے کے ہمراہ لیٹا ہوا ہے، تاہم اسی دوران نومولود بچے کے تاثرات اچانک تبدیل ہو جاتے ہیں اور وہ کچھ بولنے لگتا ہے۔
لیکن والد پھر بھی موبائل فون میں مگن رہتے، یہاں تک نومولود بچہ ہاتھ کا اشارہ چھت کی جانب کر کے بتانے کی کوشش کرتا ہے، مگر توجہ حاصل نہیں کر پاتا۔
جس کے بعد والد جب متوجہ ہوتے ہیں، تو اسے کہتے ہیں کہ کوئی نہیں ہے، یہ ایک لائٹ ہے، جس کے بعد نومولود بچہ ہاتھ ہلا کر چھت کی جانب موجود ممکنہ چیز کو بلاتا ہے۔
اور پھر اچانک والد نے ساری توجہ بچے کی جانب تو کرلی، مگر نومولود بچہ مزید کھل کر اس نہ نظر آنے والی مخلوق کو ہاتھ ہلا کر جواب دینے لگا، جس پر والد پہلے تو سر کھجا کر سوچنے لگے اور پھر کہا بند کرو! کیا کر رہے ہو؟
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو کافی توجہ مل رہی ہے، دوسری جانب صارفین اس بات پر کشمکش میں مبتلا ہیں کہ آیا یہ جنات ہی تھے یا کوئی وہم۔