عام طور پر سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیں، جو کہ سب کو حیران کردیتی ہیں، کچھ تو دلچسپی کا باعث بھی بن ہی جاتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسی مسجد نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے جو کہ زمین کے اوپر ہونے کے بجائے زمین کے اندر بنائی گئی ہے۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس مسجد کو کسی بلڈر یا بڑی کمپنی نے نہیں بلکہ مقامی افراد نے ہی تعمیر کیا ہے، صحرائی علاقے میں موجود یہ مسجد اس لیے بھی سب کی توجہ حاصل کر رہی ہے، کیونکہ یہاں دور دور تک نہ آبادی ہے اور نہ ہی گہما گہمی۔
ریگستانی علاقے میں جہاں آبادی کم ہوتی ہے، وہیں گرمی بھی شدید ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ مسجد بھی زمین کے اندر موجود ہے۔
جسے زمین ٹھنڈی تو رکھتی ہی ہے ساتھ ہی دھول مٹی اور ہر قسم کے خطرے سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک دروازہ سیڑھیوں سے ہوتا ہوا زمین کے اندر مسجد کی جانب لے جا رہا ہے، جبکہ اندر کا منظر بھی کوئی خاص نہیں ہے۔
بلکہ انسانی ہاتھوں سے بنائی گئی مسجد معلوم ہو رہی ہے، جس میں کوئی خاص کام بھی نہیں کیا گیا ہے، دوسری جانب اس مسجد کی اونچائی بھی ایک عام انسان سے کچھ فٹ اوپر ہے۔
چونکہ رات کے اندھیرے میں جب لائٹس بند ہو جاتی ہیں، تو مسجد بھی نظر نہیں آتی ہے، کیونکہ زمین کے اندر بنی مسجد دکھ ہی نہیں پاتی ہے۔