اپنے کسی پیارے کی وفات کے بعد ایک ماہ تک تو اس کی یاد دل سے نہیں جاتی اور صدمہ تازہ رہتا ہے۔ کبھی کبھار تو ان کی یاد میں ایسا عجیب عمل کرنے لگ جاتے ہیں جسے دیکھ کر لوگ حیرت زدہ ہوجاتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کے اس آرٹیکل میں آپ کو ایک ایسے شخص کے بارے میں بتائیں جس کی بیوی انتقال کر گئی اور اس نے کچھ عجیب کرنا شروع کیا۔
برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو میکڈونلڈز کے ریسٹورنٹ سے نکال دیا گیا تھا کیون کہ وہ ننگے پاؤں تھا اور جوتوں کا استعمال نہیں کرتا تھا۔
خبر کے مطابق فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کی انتظامیہ نے جیمز گراہم کو کھانا کھانے کے انتظار میں ایک میز پر بیٹھنے کے فوراً بعد جگہ چھوڑنے کا کہا۔میکڈونلڈز کی یہ برانچ کاؤنٹی کے مشرق میں بیکس ہل کے علاقے میں واقع ہے۔
جب گراہم سے ملازموں میں سے ایک نے پوچھا کہ اسے جانے کے لیے کیوں کہا جا رہا ہے، تو ایک ملازم نے جواب دیا کہ نہ جوتے نہ قمیض کا مطلب کوئی سہولت فراہم نہیں ہوگی۔
جیمز نے گذشتہ ماہ کی 23 تاریخ کو پیش آنے والے واقعے کو قدرے مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ وہ پلے ایریا کے پاس بیٹھا تھا جو اکثر ننگے پاؤں بچوں سے بھرا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے مرکزی دفتر سے بات کی اور انہیں ایک ای میل ارسال کی۔
گراہم کے مطابق "میکڈونلڈز" کی انتظامیہ نے انہیں جواب دیا کہ یہ معاملہ برانچ مینیجر پر منحصر ہے۔اس نے کہا کہ میرے خیال میں جب میں کسی کو نقصان نہیں پہنچاتا ہوں تو اس طرح کے فیصلے ایک سیکنڈ میں کرنا عجیب بات ہے۔
اس نے مزید کہا کہ 2013ء میں مجھے ایک حادثہ ہوا جس نے میری زندگی بدل دی۔ میری بیوی کا انتقال ہو گیا اور اس کے بعد سے میں زندگی ایسے ہی گذار رہا ہوں۔ زندگی بہت چھوٹی ہے وہ کام کرنے کے لیے جو آپ سوچتے ہیں کہ آپ کرنا چاہتے ہیں۔
اس المناک واقعے کے بعد سے جو کہ اپنی بیوی کی موت کے ساتھ ختم ہوا جیمز نے20 بار میراتھن میں ننگے پاؤں حصہ لیا۔ حال ہی میں ایسٹبورن ہاف میراتھن مکمل کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے۔
جیمز گراہم نے اعتراف کیا کہ اس کا ننگے پاؤں طرز زندگی دوسرے لوگوں کی طرف سے ملا جلا ردعمل پیدا کر رہا تھا۔