پہلی تھری ڈی پرنٹ کمرشل عمارت ۔۔ دبئی نے پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ کر ایک اور اعزاز کیسے حاصل کیا؟

image

دبئی فیوچر فاؤنڈیشن نے متحدہ عرب امارات میں دنیا کی پہلی تھری ڈی پرنٹ شدہ کمرشل عمارت کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

اس نئے ریکارڈ کے بعد متحدہ عرب امارات نے ایک ریکارڈ توڑنے والے ملک کے طور پر اب تک 400 سے زیادہ ریکارڈ قائم کرنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔

206 میٹر کی یہ عمارت 120 فٹ اونچی، 12 فٹ چوڑی ہے اور یہ عمارت مکمل طور پر صرف ایک تھری ڈی پرنٹر سے بنائی گئی ہے۔عمارت کو پرنٹ کرنے میں 17 دن اور اندرونی ڈیزائن کو بنانے اور ایڈجسٹ کرنے میں 3 ماہ لگے۔ روایتی طریقوں کے مقابلے میں عمارت کو مکمل کرنے کے لیے 50 فیصد کم افرادی قوت درکار تھی۔

اس سے پہلے متحدہ عرب امارات دبئی میں اسلامی و فلاحی امور کے ادارے نے تھری ڈی پرنٹیڈ ٹیکنالوجی کی مدد سے دنیا کی پہلی مسجد تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا، یہ مسجد 2025 میں مکمل ہوگی۔ 600 نمازیوں کی گنجائش ہوگی۔اس کی تعمیر کا کام صرف تین افراد کررہے ہیں۔

الامارات الیوم کے مطابق فلاحی و اسلامی امور کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حمد الشیبانی نے بیان میں کہا کہ’ تھری ڈی پرنٹیڈ ٹیکنالوجی کی مدد سے دنیا کی پہلی مسجد کی تعمیر کا منصوبہ نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے تصور کا نتیجہ ہے‘۔

شیخ محمد بن راشد آل مکتوم ریاست دبئی کو زندگی کے ہر شعبے میں آگے دیکھنے کے آرزو مند ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ دبئی بین الاقوامی مسابقت کے انڈیکس میں سرفہرست رہے۔

دبئی میں امور مساجد شعبے کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر محمد الفلاسی نے کہا کہ’ تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی والی مسجد کا منصوبہ ادارے کی ورکنگ ٹیم کی کوششوں کا پہلا ثمر ہے‘۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts