ان جیسا وفادار جانور اور کوئی نہیں ۔۔ پالتو کتے کی معذور افراد کی کس طرح مدد کرتے ہیں؟ دیکھئے مدد کرتے ہوئے ویڈیو مناظر

image

وفاداری نبھانے والے جانوروں میں کتا سرفہرست آتا ہے جسے اکثر لوگ گھروں میں پالتے ہیں۔ انہیں وہ ہر طرح سے سب کاموں کو سکھا دیتے ہیں کہ بعد میں لوگوں کی مدد کرنا شروع کردیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو ایسے پالتوکتوں کی ویڈیوز دکھائیں گے جس میں وہ معذور لوگوں کی مدد کرتے دکھائی دیئے۔

ویڈیو کے پہلے کچھ منٹس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کتا اپنے آگے والے پاؤں سے معذور شخص کی وہیل چئیر آگے بڑھا رہا ہے۔

پھر آگے چل کر دیکھا جاتا ہے کہ ایک سفید پالتو کتا اپنے سر سے وہیل چئیر کو آگے بڑھا رہا ہے۔ آگے آنے والی تیسری ویڈیو میں کتا وہیل چئیر کے آگے بندھا ہوتا ہے اور پیچھے موجود شخص کی وہیل چئیر کو کھینچ رہا ہوتا ہے۔

یہ ویڈیوز اس بات کاثبوت ہیں کتا ایک وفادار اور احساس کرنے والا جانور ہے۔ اگر انہیں طریقے کے ساتھ سب کام سکھائیں جائیں اور انہیں پیار کے ساتھ رکھا جائے تو وہ اپنے مالک کے لیے اپنی جان کی بازی بھی لگا سکتے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts