والدین کا اس دنیا سے پردہ کر جانا اولاد کو جینے نہیں دیتا۔ خاص طور پر بچپن میں اگر کسی بچے کے والدین انتقال کر جائیں تو وہ ان کے لیے ایک درد ناک لمحہ ہوتا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو ایک ایسے بچے کی ویڈیو دکھائیں گے جس نے دیکھنے والوں کو جذباتی کر دیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ اپنے والد کے ساتھ مرحوم والدہ کی قبر پر آیا ہوا ہے اور آسمان کی جانب دیکھ کر وہ اپنی ماں کو ایسے پکار رہا ہے کہ جیسے اسے اپنی ماں کی روح دکھائی دے رہی ہو۔
بچہ آسمان کی طرف ہاتھ کے اشارے سے والد سے کہہ رہا ہے کہ وہ دیکھیں بابا وہ میری ماما ہیں۔
باپ اپنے بچے کی ویڈیو بنا رہا ہے اور بیٹا اپنی ماں کو پکار رہا ہے۔
مذکورہ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر 28 ہزار کے قریب افراد دیکھ چکے ہیں۔