والدین اور اولاد ایک ایسا رشتہ ہے جو کہ سب ہر رشتے میں سب سے خاص ہوتا ہے، کیونکہ ایک دوسری جان کے لیے رات رات بھر پریشان ہونا آسان نہیں ہے۔
لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی خبر کے بارے میں بتائیں گے، جسے سن کر شاید آپ بھی افسردہ ہو جائیں گے۔
سینٹرل یورپ کی ریاست سربیا کے ایک والدین نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب 60 سال بعد ان کے ہاں ننھی اولاد کی پیدائش ہوئی، ایسا موقع جب والدین کے لیے یہ خوشی دنیا کی تمام خوشیوں سے بہتر ہوتی ہے۔
ایسے میں والدہ تو انتہائی خوش دکھائی دیں، تاہم حیرت انگیز طور پر والد کو یہ خوشی ایک آنکھ نہ بھائی، خوشی نا بھانا تو ایک بات ہے، لیکن والد اس حد تک طیش میں تھے کہ اہلیہ سے علیحدگی اختیار کر لی۔
ترکیہ سے تعلق رکھنے والے شریف اور عطیفہ کی شادی کو 60 سال گزر چکے تھے، شریف کی یہ دوسری شادی تھی جبکہ عطیفہ کی پہلی۔
دلچسپ بات یہ بھی تھی کہ شریف کی پہلی بیوی سے بھی اولاد تھی، یہی وجہ تھی کہ وہ اب اولاد کو پسند نہیں کر رہا تھا، جبکہ عطیفہ اس بات پر خوش ہے کہ اسے زندگی کا مقصد مل گیا، وہ اب شوہر سے علیحدگی کے بعد بھی خوش ہے۔
دوسری جانب شریف کا موقف ہے کہ چھوٹے بچوں کے رونے کی آواز سے میں سو نہیں پآؤں گا، میری پوری نیند خراب ہو جائے گی۔
محض اس بنا پر شریف نے اہلیہ سے علیحدگی اختیار کر لی، عطیفہ بلڈ پریشر کی مریضہ ہیں، تاہم ان کا ماننا ہے کہ اولاد کی پرورش وہ کر سکتی ہیں۔