ہر ماں باپ کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی اولاد پڑھ لکھ کر قابل انسان بنے اور جب اولاد کسی مقام پر پہنچ کر والدین کے سامنے آئے تو والدین کیلئے اس سے زیادہ خوشی اور کوئی نہیں ہوسکتی، ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔
آسام سے موصول ہونے والی ویڈیو میں ایک پائلٹ لڑکی جہاز میں سفر کیلئے آنے والے اپنے والد کے پاؤں چھورہی ہے اور بیٹی کے اس اقدام پر باپ بے ساختہ بیٹی کو لگے لگا لیتا ہے۔
اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ میری بیٹی اسی جہاز میں ہے، مجھے کہیں سفر پر جانا تھا تو میں نے جہاز پر جانے کا فیصلہ کیا اور جب میں جہاز میں سوار ہوا تو اچانک سے میری بیٹی نے سامنے آکر مجھے حیران کردیا اور جب اس نے سب کے سامنے میرے پاؤں چھوئے تو خوشی سے آنسو آگئے۔
بیٹی کا کہنا تھا کہ میرے پاپا نے کڑی محنت مشقت کرکے مجھے پڑھایا اور اس قابل بنایا ، ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے پاپا کی وجہ سے ہی پائلٹ بننے میں کامیاب ہوئی اور جب مجھے پتا چلا کہ میرے پاپا میرے ہی جہاز میں سفر کرنے والے ہیں تو مجھ سے رہا نہ گیا۔
انہوں نے کہا کہ جہاز میں اپنے پاپا کے پاؤں چھونا میرے لیے ایک انکوکھا احساس تھا جسے لفظوں میں بتانا ممکن نہیں۔