بچے کو خطرے میں دیکھا تو ماں نے اپنی جان ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا پر معصوم کو کچھ نہ ہونے دیا۔اسی لیے تو کہا جاتا ہے کہ جو پیار، شفقت ماں دے سکتی ہے اس کا نعم و بدل نہیں۔
جی ہاں یہ ایک سچا واقعہ ہے کولاراڈو میں ایک ماں بہت خوش تھی کہ وہ اپنے ہاتھ میں پہلی اولاد کو لیکر گھر جائے گی اور وہاں جشن منائے گی۔
پر شاید قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا آپریشن تھیٹر میں دوران ڈیلیوری اسے معلوم ہوا کہ وہ اچانک ایک ایمنیٹک فلوئڈ ایمبولزم کے مرض کا شکار ہو گئی ہے۔ یہ حالت اس وقت ہوتی ہے جب بچے کے ارد گرد حفاظتی ساال ماں کے باقی جسم مںں داخل ہو جاتا ہے، جو اس کے اعضاء کے ٹوٹنے کا باعث بنتا ہے۔
اس وقت کریسا بگل کے پاس 2 ہی راستے تھے کہ وہ خود کی جان بچا لے یا پھر نومولود کی تو اسے نے اللہ کی رحمت کو بچا لیا اور خود اس دنیا سے کوچ کر گئی مگر ڈاکٹر کے مطابق کریسا بچے کی پیدائش کے کچھ دیر بعد تک زندہ رہی اور بار بار اپنے بیٹے کی صحت کا پوچھتی رہی اور تو اور اسے گود میں بھی لیا اور اپنی آخری سانسیں لیں۔
اس کے علاوہ ایسا ہی ایک اور واقعہ 29 سالہ سارہ برٹرینڈ کے ساتھ بھی ہوا۔ جب انہوں نے 10 مئی کو جولین چارلس منٹو نامی بچے کو جنم دیا اور پورا 1 دن اسے اپنی گود میں لیا رکھا۔
اور پھر 24 گھنٹے یعنی کہ 1 دن بعد اچانک سے انتقال کر گئی۔ اس کے شوہر نے کہا کہ بیوی کی موت پلمونری ایمبولزم کی وجہ سے ہوئی۔ جس کی وجہ سے اس کا دل بند ہو گیا تھا۔