کیا یہ جم گئی تھی، 8 گھنٹے سے فریج میں قید ہونے والی خاتون کے ساتھ کیا ہوا؟

image

اکثر سوشل میڈیا پر کچھ ایسی خبریں وائرل ہو جاتی ہیں جو کہ سب جو حیرت میں ڈال دیتی ہیں، کچھ تو خوف کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک خاتون سے متعلق خبر نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی، جب وہ ایک فوڈ ریسٹورنٹ کے فریجن میں 8 گھنٹوں سے قید ہو گئی تھی۔

20 سالہ کرلی اس وقت فریج میں پھنس گئی تھیں، جب وہ فریج میں سے دودھ لینے کے لیے داخل ہوئیں، لیکن اچانک چھوٹے کمرے جتنا دیوہیل فریجن کا دروازہ اچانک لاک ہو گیا۔

چونکہ کرلی رات کی شفٹ میں تھیں اور تنہا ہی موجود تھیں، یہی وجہ تھی وہ اندر ہی پھنس کر رہ گئیں اور کوئی مدد کو نہ آیا۔

یہاں تک کہ کرلی نے آوازیں بھی بہت دیں، لیکن کوئی سننے والا ہی نہ تھا، ایک راستہ جو کہ کرلی کو بچا سکتا تھا، وہ سی سی ٹی وی کیمرے تھے، مگر لاکھ کوشش کے باوجود بھی کرلی ان کی توجہ حاصل نہ کر سکی۔

اور پھر جب صبح ساڑھے ساتھ بجے صبح کی شفٹ کا عملہ آیا تو وہ کرلی کو برف میں جمع دیکھ کر حیران رہ گیا، کیونکہ کرلی غیر معمولی حالت کا شکار تھی۔'

اگرچہ خاتون کئی گھنٹوں تک اندر پھنسی تھی جبکہ درجہ حرارت بھی 0 ڈگری سے نیچے تھے، تاہم اس کے باوجود خوش قستمی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.