"بیوی سے بہت محبت کرتا تھا اچانک وہ کرگئی اور میں نہیں چاہتا کہ مرنے کے بعد بھی اسے تکلیف ہو اس لئے اس کی قبر پر گوبر ڈال دیا"
سانپ نے کاٹ لیا
یہ کہنا ہے بھارت کی ریاست اتر پردیش میں رہنے والے ایسے شخص کا جس کی بیوی دیویندری نامی 35 سالہ خاتون کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے۔ دیویندری کی موت کھیتوں میں کام کرتے ہوئے سانپ کے کاٹنے سے ہوئی۔
بیوی مرگئی تو کیا کیا؟
بجائے یہ کہ شوہر اس وقت بیوی کو اسپتال لے جاتا اس نے سپیرے کو بلایا جس نے کہا کہ اپنی بیوی کو گوبر میں لپیٹ دو۔ اس شخص نے ایسا ہی کیا۔ البتہ تب تک اس کی بیوی کو مرے ہوئے کافی وقت گزر چکا تھا۔
جان لیوا توہم پرستی
افسوسناک بات یہ ہے کہ آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی لوگ اس قسم کی بے کار توہم پرستانہ باتوں میں آ کر خود کو اور اپنے پیاروں کہ قیمتی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔