اگر سینگ کٹوا دیے تو عام آدمی بن جاؤں گا ۔۔ یمن کے 2 سینگوں والے یہ بابا جی کون ہیں جنہیں لوگ خاص سمجھتے تھے؟ دیکھیے

image

بابا جی کے سرپر 2 سینگ ہیں اور حیرت کی بات تو یہ ہے کہ یہ 140 سال زندہ رہے ۔ جی ہاں یہ سچا واقعہ ہے جو اس وقت سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔

یہ یمن کے دارلحکومت صنعاء کے مشرق میں واقع الجوف گورنری کا رہائشی ہے۔ان کا نام علی عنتر ہے جبکہ یہ طویل عمر حاصل کرنے والے شہری ہیں جس کی وجہ سے انہیں ذولقرنین کے لقب سے بھی نوازا گیا ہے۔ ان کی وجہ شہرت یہ ہے کہ ان کے سر پر 2 سینگ ہیں جو تب نمودار ہوئے جب یہ 100 سال کے ہوئے تو۔

وقت کے ساتھ ساتھ یہ بڑھنے لگے جو پہلے تو ان کی آنکھوں تک آئے پھر ان کے ہونٹوں تک آ گئے ۔مقامی میڈیا کے مطابق ان کے ایک رشتےدار کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز اس معمر شخص کی موت ہوئی۔ اس افسوسناک واقعے کی وجہ یہ ہے کہ جدید طریقہ علاج کی بجائے پرانے طریقے کے زریعے ان کے سینگ ختم کیے گئے۔

اور وہ طریقہ یہ ہے کہ ان دونوں سینگوں کو آگ کے ذریعے جلا دیا گیا۔ سینگ کٹنے کے 3 دن بعد دماغی حالت خراب ہوئی اور پھر بڑھاپا بھی تھا تو یہ زندہ نہ رہ سکے اور انتقال کر گئے۔

علی عنتر نے زندگی میں 3 صدیاں دیکھیں یعنی کہ انیسویں صدی کا آخر،بیسویں صدی پوری اور اکیسویں صدی کے 2 عشرے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts