لاہور قلندرز مسلسل دوسری بار چیمپیئن: ’اس سے اچھا فائنل میچ شاید ہی پہلے کبھی دیکھنے کو ملا ہو‘

لاہور قلندرز جو چھ برس تک پی ایس ایل میں جیتنے کی جد و جہد کرتی رہی اب مسلسل دوسری مرتبہ پی ایل ایس کا فائنل جتنے والی پہلے ٹیم بن گئی ہے۔

لاہور قلندر کی ٹیم ملتان سلطان کو ایک رنز سے ہرا کر پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کی چیمپیئن بن گئی ہے۔

لاہور قلندرز جو چھ برس تک پی ایس ایل میں جیتنے کی جد و جہد کرتی رہی اب مسلسل دوسری مرتبہ پی ایل ایس کا فائنل جتنے والی پہلے ٹیم بن گئی ہے۔

سنیچر کو ہونے والے فائنل میں لاہور قلندرزلاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز کے خلاف اپنے اعزاز کا دفاع کرنے اتری تواس کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، لاہور نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 200 رنز بنائے اور ملتان کو جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف ملا۔

ملتان سلطان 29 اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصن پر199 رنز بنا سکی اور صرف ایک رنز سے فائنل ہار گئی۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ بھی دو بار پی ایس ایل چیمپئن بن چکی ہے۔ جبکہ ملتان سلطانز، کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی ایک ایک بار پی ایل ایل چیمپئین بن چکے ہیں۔

آٹھویں ایڈیشن کے فائنل میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے آل راؤنڈر پر فارمنسدکھائی۔ جس کی وجہ سےپاکستانی سوشل میڈیاان کی تعریفوں سے بھر گیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے بطور کپتان کی عمدہ اننگزکھیلتے ہوئےصرف 15 گیندوں پر 44 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کی کیچنگ اور گراؤنڈ فیلڈنگ بھی تیز تھی۔ شاہین شاہ آفریدی نے دوسرے سپیل میں پولارڈ، ٹم ڈیوڈ، انور علی اسامہ میر اور رائلی روسو کی اہم وکٹیں حاصل کیں۔

یہ دوسری مرتبہ ہے کہ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں فائنل میں مدمقابل تھیں اور لاہور قلندرز نےیقینی بنایا کہ میچ کے نتائج بھی پہلے جیسے رہیں۔ گذشتہ برس بھی لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو ہر کر چیمپیئن بنا تھا۔

پی ایس ایل 2023 کا آغاز قلندرز نے سلطانز کو ایک رن سے شکست دے کر کیااور اسی نتیجے کے ساتھ ٹورنامنٹ کو ختمبھی کیا۔

سوشل میڈیا صارفین لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں تعریف کرتے دکھائی دیے۔

ایک ٹوئٹر صارفتاشین قسام کا کہنا تھا ’زمان خان صاف طور پر پی ایس ایل کے بہترین بولر ہیں ۔ انھوں نے قلندرز کے لیے کر دکھایا۔

خدیجہ نامی صارف کا کہنا تھا ’کیا میچ تھا، کیا فائنل تھا، شاہین اور چیمپیئن لاہور قلندرزکامیابی سے اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والے پہلے کپتان اور ٹیم بن گئے۔اس وقت پر لاہوری ناچ رہا ہوگا۔‘

https://twitter.com/khadijalailad/status/1637169468001452033

خالد حسین نامی صارف کے بھی کچھ ایسے ہیں جذبات تھیان کا کہنا تھا ’اس سے اچھا فائنل میچ شاید ہی پہلے کبھی دیکھنے کو ملا ہو شاباش لاہور قلندر شاباش شاہین شاہ آفریدی ‘

https://twitter.com/KhalidHusainTaj/status/1637161315071401984

ٹورنامنٹ کے اختتام پر دیے جانے والے اعزازات

  • عماد وسیم کو ٹورنامنٹ کا بہترین آل راؤنڈر قرار دیا گیا
  • ٹورنامنٹ کا بہترین فیلڈر کیرون پولارڈ کو قرار دیاگیا۔
  • محمد رضوان نے 14 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈحاصل کیا۔
  • حسان اللہ نے ٹورنامنٹ کے بہترین باؤلر کا ایوارڈ جیتاانھوں نے 22وکٹیں حاصل کیں۔
  • محمد رضوان نے ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز کا ایوارڈ جیت لیا۔
  • احسان اللہ کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی ، وہ یہ ایوارڈ جیتنے والے پہلے بولر ہیں۔
  • پی ایس ایل 8 میں ابھرتے کھلاڑی کا ایوارڈ عباس آفریدی کو ملا : ملتان سلطانز)ملتان سلطان کے کھلاڑی نے 23 وکٹیں حاصل کیں ان کا اکانومی ریٹ9.45 رہا۔
  • پشاور زلمی کی ٹیم کواسپرٹ آف کرکٹکا اعزاز ملا

News Source   News Source Text

BBC
مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.