’’2011 کا بدلہ لینا ہے‘‘، شعیب اختر کی ورلڈ کپ میں پاک بھارت فائنل کی پیش گوئی

image

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پیش گوئی کی ہے کہ ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں انڈیا بمقابلہ پاکستان کا فائنل دیکھنا چاہتا ہوں، چاہے وہ ممبئی میں کھیل رہے ہوں یا احمد آباد میں۔

شعیب اختر نے کہا کہ ہم نے اس بار بھارت سے 2011 کا بدل لینا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا بھارت آنا خود ٹورنامنٹ سے بڑی خبر ہو گی۔

راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ دونوں بورڈز حکومت سے مشاورت کے بغیر آپس میں سیریز کھیلنے کا کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بات ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سیریز کی بات ہوتی ہے تو ہر کوئی اپنی رائے دیتا ہے۔ میری دونوں طرف کے تمام سابق کھلاڑیوں سے درخواست ہے؛ برائے مہربانی غیر ضروری تبصرے کرنے سے گریز کیا کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.