پاکستان کی بڑی کامیابی: پاکستانی خاتون کرکٹر کا نام ہال آف فیم میں شامل

image

پاکستان ویمنز کرکٹ کے لیے ایک تاریخی اور قابلِ فخر لمحہ آگیا۔

قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹرز کے ہال آف فیم میں شامل کر لیا ہے۔

وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔

ثنا میر کو آئی سی سی ہال آف فیم کا حصہ بننے والی مجموعی طور پر 14ویں خاتون کرکٹر کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

ان سے پہلے پاکستان کے سات مرد کھلاڑی ہال آف فیم میں شامل ہو چکے ہیں۔

لیکن خواتین کرکٹ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی خاتون کھلاڑی کو یہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اعزاز ملا ہو۔

ثنا میر نے بطور کپتان پاکستان ویمنز ٹیم کو کئی یادگار کامیابیاں دلائیں۔

وہ ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس میں پاکستان کی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

ان کی قیادت میں پاکستان ویمنز ٹیم نے دو ایشین گیمز گولڈ میڈل بھی جیتے۔

کرکٹ حلقوں اور شائقین کی جانب سے اس اعزاز کو پاکستان ویمنز کرکٹ کے لیے سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

جس سے نئی نسل کی خواتین کھلاڑیوں کو نہ صرف حوصلہ ملے گا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام مزید روشن ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.