شدید زلزلے کے باوجود ڈاکٹرز نے مریض کا آپریشن نہیں چھوڑا، ویڈیو وائرل

image

گزشتہ روز پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے کئی ممالک میں جب شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے توعین اسی وقت مقبوضہ کشمیر میں ڈاکٹرز اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر ایک خاتون اور اس کے بچے کی جان بچانے کے عمل میں مصروف تھے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زلزلے کے شدید جھٹکوں کے دوران ڈاکٹر اور ان کی ٹیم  آپریشن تھیٹر میں ایک خاتون کا آپریشن کرنے میں مصروف ہیں۔

ایسے میں جب انہیں زلزلہ محسوس ہوتا ہے تو وہ اپنی جانوں کی فکر کئے بغیر مریض کا آپریشن جاری رکھتے ہیں اور ساتھ میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نے کہا کہ ہم بھی ڈر گئے تھے کیونکہ ایسے حالات میں ڈرنا قدرتی بات ہے لیکن ہمارے لئے مریض کی زندگی سب سے زیادہ اہم تھی۔

Emergency LSCS was going-on at SDH Bijbehara Anantnag during which strong tremors of Earthquake were felt.

Kudos to staff of SDH Bijbehara who conducted the LSCS smoothly & Thank God,everything is Alright. @DCAnantnag @basharatias_dr @DHSKashmir pic.twitter.com/Pdtt8IHRnh

— CMO Anantnag Official (@cmo_anantnag) March 21, 2023


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts