گانا سنانا تھا اچانک کلمہ پڑھنے لگی۔۔ زلزلے نے پاکستانی میوزک شو کی اینکر کو کیسے خوف میں ڈال دیا؟ ویڈیو وائرل

image

پاکستان میں آنے والے زلزلے کے بعد جہاں ملک بھی خوف کی فضا قائم ہے وہیں سوشل میڈیا پر کچھ ایسی ویڈیوز بھی وائرل ہو گئی ہیں، جو کہ ناقابل یقین اور حیران کن تھیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔

لائیو پروگرام کے دوران خاتون اینکر ناظرین سے محو گفتگو تھی، اسی دوران کچھ ایسا ہوا جس نے سب کو حیران تو کیا ہی ساتھ ہی دلچسپی بھی حاصل کر لی۔

دراصل یہ ایک انٹرٹینمنٹ چینل کا پروگرام تھا، جس میں خاتون میزبان ناظرین کے پسندیدہ گانیں چلایا کرتی تھیں، اس دن بھی کچھ ایسا ہی ہوا اور خاتون میزبان فرمائشوں کی منتظر تھی۔

کہ اسی دوران پروگرام کا سیٹ ہلنے لگا، یہاں تک کہ خود خاتون میزبان کی کرسی بھی ہلنے لگی، جب خاتون میزبان نے محسوس کیا کہ زلزلہ آ رہا ہے تو فورا کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون میزبان شہریوں سے محفوظ مقام پر رہنے اور کلمہ طیبہ پڑھنے کا کہہ رہی ہے، سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.