پیمرا کی عمران خان کی عدالت پیشی پر لائیو کوریج پر پابندی

image

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹر اتھارٹی (پیمرا) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر لائیو کوریج پر پابندی عائد کر دی۔

پیمرا کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آج کے دن تک کے لیے اسلام آباد میں کسی بھی جماعت، تنظیم یا انفرادی طور پر نکالے جانے والی احتجاجی ریلی یا عوامی اجتماع کی لائیو یا ریکارڈڈ کوریج نہیں کی جا سکتی۔ کوریج پر پابندی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے سنہ 2018 کے احکامات کی روشنی میں کوریج پر پابندی پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 27 کے تحت لگائی گئی ہے۔

اس سے قبل رواں مہینے کے آغاز میں پیمرا نے تمام ٹی وی چینلوں کو حکم دیا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی ہو گی کیونکہ وہ ’ریاستی اداروں اور افسران پر مسلسل بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں اور نفرت پھیلا رہے ہیں۔‘

پیمرا کے اس فیصلے کو عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر پیر کو سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر بھٹی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر پیمرا کے وکلا کو مزید دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.