انڈیا: تقریب کے دوران مندر کا فرش ٹوٹنے سے زائرین کنویں میں گر گئے

image

انڈیا میں مذہبی تقریب کے دوران مندر کا فرش اچانک ٹوٹنے سے متعدد زائرین کنویں میں گر گئے، جن کو نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے شری بالیشور مہادیو مندر میں اس وقت پیش آیا جب وہاں کافی تعداد میں زائرین جمع تھے۔

بتایا گیا ہے کہ مندر میں ایک کنویں پر لینٹر ڈال کر فرش بنایا گیا تھا جو زیادہ دباؤ کی وجہ سے ٹوٹ گیا۔

واقعے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں مندر کے باہر لوگوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع ہو گئی ہیں اور چھ افراد کو کنویں سے نکال لیا گیا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع دیے جانے کے باوجود ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر نہ پہنچ سکیں۔

این ڈی ٹی وی کا کہنا ہے کہ اس وقت بھی 25 سے زائد افراد کنوئیں میں موجود ہیں جن کو نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

انڈیا میں مذہبی تقریبات کے دوران حادثات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں اور رواں برس 23 جنوری کو ریاست تامل ناڈو کے دروپتی مندر میں تقریب کے دوران کرین زائرین کے اوپر گرنے سے چار افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ رانی پت کے علاقے میں واقع دروپتی مندر میں پیش آیا۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ کرین کے ذریعے مورتیاں لے جائی جا رہی تھیں جبکہ اس وقت آٹھ افراد بھی کرین کے اگلے حصے پر سوار تھے۔

نیچے موجود زائرین کرین پر سوار افراد کو ہار پکڑا رہے تھے اور اس دوران ہی کئی فٹ اونچی کرین اپنا توازن کھو بیٹھی اور نیچے موجود زائرین کے اوپر گر گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.