بھارت نے نہیں باز آنا، اب ٹرافی کا آئیڈیا بھی چوری کرلیا ۔۔ آئی پی ایل نے پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی لائٹ اتارنے کی نقل کرلی، ویڈیو دیکھئے

image

بھارت میں پاکستانی گانوں کی کاپی کے بعد اب کرکٹ کی چیزوں کی نقل کرنا بھی شروع کردی۔ آئی پی ایل نے پاکستان سپر لیگ کا اہم ترین کام کاپی کیا جس پر پاکستانی شائقین کرکٹ نے بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی پی ایل انتظامیہ پر شدید تنقید کی۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس نیوز میں آپ کو بھارت کی ایک اور نقل سے متعلق بتائیں گے۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سیزن 16 کا آغاز آج بھارت شہر احمد آباد میں ستاروں سے سجی افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا۔

بھارت کے مقبول گلوکار ارجیت سنگھ نے اداکار تمنا بھاٹیہ اور رشمیکا مندنا کے ساتھ افتتاحی تقریب کے دوران پرفارم کیا۔

تاہم تقریب کے دوران ڈرون کی مدد سے لائٹ شو بھی دکھایا گیا جسے ٹوئٹر پر لوگوں کی جانب سے خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 8 کی کاپی ہے۔

آئی پی ایل ٹرافی کو ڈرون ایل ای ڈی ٹیکنالوجی کی مدد سے دکھایا گیا۔ اس سال فروری میں ملتان میں PSL 8 کی افتتاحی تقریب کے دوران پہلی بار کسی بھی کھیل کے ایونٹ میں اس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔

ٹویٹر پر، لوگوں نے پی ایس ایل کی ٹرافی ڈسپلے آئیڈیا کو کاپی کرنے پر آئی پی ایل کو ٹرول کیا۔ بھارت کی اس نقل پر یہ ثابت ہوگیا ہےکہ پاکستان سپر لیگ دنیا کی بہترین لیگ بن چکی ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.