غیر مسلموں کے اسلام قبول کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اکثر وائرل ہوتی ہیں جن کو دیکھ کر مسلمان صارفین خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو اسلام قبول کرنے والی ایک غیر مسلم خاتون کی دلچسپ ویڈیو دکھائیں گے جن کی مسلمان بیٹی انہیں پہلی بار نماز پڑھانا سکھا رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون اپنی بوڑھی والدہ کو نماز میں ہاتھ باندھنا سکھا رہی ہیں اس کے بعد ماں بیٹی نے نماز پڑھنا شروع کردی۔
ویڈیو میں مسلمان خاتون اپنی والدہ کو اس انداز سے نماز پڑھانا سکھا رہی ہے جیسے کسی چھوٹے بچے کو پہلی بار نماز سکھائی جا رہی ہو۔
گھر میں کسی نے ان دونوں ماں بیٹی کی ویڈیو چپکے سے بنا کر سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے جو لوگوں کو پسند آرہی ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہے جسے تقریبا پانچ ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔