جب پہلی بار گیا تو ایسا لگا کہ۔۔اسپیس واک کرنے والے پہلے عربی مسلمان شخص کون ہیں؟

image

یو اے ای ترقی کی نئی منازل طے کرتے ہوئے اب خلا میں بھی تاریخی قدم اٹھا چکا ہے۔ اماراتی مسلمان خلاباز سلطان النیادی اس وقت خلائی اسٹیشن پر اسپیس واک کے مشن پر ہیں جہاں وہ رمضان کے روزے بھی رکھ رہے ہیں۔ یہ مشن متحدہ عرب امارات کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر ضروری فرائض انجام دینے والا کرنے 10 واں ملک بنا دے گا۔

پہلا عربی مسلمان خلاباز

خلاباز سلطان النیادی۔ 41 سالہ خلاباز ہیں جن کا تعلق متحدہ عرب امارات سے ہے۔ النیادی 2018 سے خلاباز کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اسپیس واک سے کیا مراد ہے؟

سلطان النیادی خلائی اسٹیشن پر 6 ماہ تک قیام کریں گے۔ اس مشن میں ناسا کے فلائٹ انجینئر اسٹیفن بوون اور النیادی مل کر کام کریں گے۔ خلائی واک کرنے کا موقع صرف چند قابل خلابازوں کو دیا جاتا ہے جو اس کے اہل ہوتے ہیں کیونکہ یہ خطرناک اور رسکی بھی ہوتا ہے۔اس مشن میں خلابازوں کو خلائی اسٹیشن میں اسٹیشن کی حفاظت، آلات کی حفااہم نظاموں کی دیکھ بھال اور مرمت، نئے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کی تنصیب، اور آئی ایس ایس ماڈیولز کی اسمبلنگ اور تعمیر وہ تمام کام ہیں جو خلاباز ان اسپیس واک کے دوران انجام دے سکتے ہیں۔ آلات کی حفاظت اور مرمت کے ساتھ ٹیم کو کنٹرول میں رکھنا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اہم نظاموں کی دیکھ بھال اور مرمت، نئے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کی تنصیب، اور آئی ایس ایس ماڈیولز کی اسمبلنگ اور تعمیر وہ تمام کام ہیں جو خلاباز ان اسپیس واک کے دوران انجام دے سکتے ہیں۔

النیادی نے کیا کہا؟

النیادی نے خلائی چہل قدمی کی تیاری کے لیے ہیوسٹن، ٹیکساس میں جانسن اسپیس سینٹر میں ناسا کی نیوٹرل بویانسی لیبارٹری (NBL) میں 55 گھنٹے سے زیادہ تربیت کی۔ خلا میں جانے کے سفر کے بارے میں النیادی کا کہنا ہے کہ وہ بہت کوش اور پرجوش ہیں کیونکہ وہ اپنے ملک کی نمائندگی کررہے ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts