5 روپے کا سکہ ۔۔ وہ وقت جب 5 روپے بینک میں جمع کروانے پر کیسے منافع ملتا تھا؟

image

پاکستان میں اس وقت مہنگائی اور ڈالر کی قیمت آسمان کو چھورہی ہے جس کی وجہ سے حکومت شرح سود میں بار بار اضافہ کرنے پر مجبور ہے ، ماضی میں  شہریوں کو پانچ روپے بھی بینک میں جمع کروانے پر اچھا منافع ملتا تھا۔

حکومت ملک کو درپیش معاشی مسائل سے نمٹنے کیلئے کئی اشیاء کی امپورٹ پر پابندی لگاچکی ہے جبکہ ملک میں پیسے کی ریل پیل کم کرنے کیلئے شرح سود میں بھی کئی گنا اضافے کے بعد پاکستان میں شرح سود اس وقت 20 فیصد سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔

سوشل میڈیا پر ماضی کے اشتہار کا تراشہ وائرل ہے جس میں لکھا ہے کہ آپ کے پاس پانچ روپے ہونگے ؟اگر ہیں تو حبیبِ بینک میں جمع کروادیں، سال بھر بعد ساڑھے سات فیصد مارک اپ بھی ملے گا، ہر چھ ماہ بعد 0.1875 پیسے، یعنی 3 آنے۔ حیران نہ ہوں اتنے پیسوں میں اس وقت آدھا کلو پیاز آجاتی تھی اور ڈیڑھ پاؤ گائے کا گوشت آجاتا تھا۔

آج جہاں شرح سود انتہائی بڑھ چکی ہے وہیں پیاز کی قیمت گزشتہ دنوں دو سے بھی زیادہ تھی جبکہ گائے کا گوشت 1000 روپے کلو کے قریب ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.