برطانوی حکومت کا ملک بھر میں سائرن بجانے کا اعلان

image

برطانوی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں 23 اپریل کو موبائل فونز میں سائرن بجانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

برطانوی حکومت نے ایک نیا نظام متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے حکومت ہنگامی صورتحال میں شہریوں کے موبائل فونز پر الرٹ بھیج سکے گی۔ برطانوی حکومت کے مطابق اس مہینے کے آخر میں سمارٹ فونز پر آواز اور وائبریشن پر مشتمل ایمرجنسی سائرن بجایا جائے گا۔

حکومت کی طرف سے اس عمل کا مقصد ایمرجنسی الرٹ سسٹم  کی مشق بتایا جا رہا ہے۔ اس الرٹ سسٹم کو شدید موسمی واقعات جیسے فلیش فلڈ یا جنگل کی آگ کے بارے میں شہریوں کو متنبہ کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

اسی کے ساتھ ہی اگر برطانیہ پر حملہ ہوتا ہے تو اس نظام کو دہشت گردی کے واقعات یا شہری دفاع کی ہنگامی صورتحال کے دوران بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

برطانیہ کے ایمرجنسی نظام کے انچارج وزیر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس سائرن کا استعمال صرف ایسی صورتحال میں کیا جائے گا جہاں فوری طور پر زندگی کو خطرہ ہو۔  زیادہ تر معاملات میں یہ سائرن پورے ملک کے بجائے صرف انہی علاقوں میں بجایا جائے گا، جہاں اس کی ضرورت ہوگی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.