سعودی یمن جنگ 8 سال بعد ختم ہونے کا امکان

image

ریاض: سعودی عرب اور یمن کے درمیان 8 سال سے جاری جنگ کے ختم ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کا وفد جنگ بندی کے حوالے سے جلد حوثی رہنماؤں سے مذاکرات کرے گا اس حوالے سے سعودی عرب اور عمانی حکام اگلے ہفتے صنعا کا دورہ بھی کریں گے۔

سعودی وفد حوثی رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات میں مستقل جنگ بندی پر بات چیت کرے گا اور اگر رمضان المبارک کے دوران ہی فریقین میں معاہدہ طے پا گیا تو عیدالفطر سے قبل ہی جنگ بندی کا اعلان کر دیا جائے گا۔

اس وقت سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان یمن کی تمام بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کو کھولنے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور سیاسی طور پر حکومت منتقلی پر مذاکرات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ثابت ہوتا ہے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات بحالے کے بعد علاقائی تنازعات کم ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 2014 میں حوثی باغیوں نے یمن کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا اور گزشتہ سال موسم گرما میں سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے ساتھ براہ راست بات چیت شروع کی تھی۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.