والدین کے لیے سب سے بڑی خوشی کا لمحہ یہی ہوتا ہے کہ ان کی اولاد انہیں مسکراتی ہوئی دکھے۔ کچھ تو اس لیے پریشان ہو جاتے ہیں کہ اولاد سات سمندر پار نوکری کی تلاش کو جا رہا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کر لی جس میں والدین کی خوشی کا ٹھکانہ ہی نہ رہا، ہوا کچھ یوں کہ والدین محمد ﷺ کے شہر آئے تھے اور اسی امید کے ساتھ آئے تھے کہ ان کی اولاد خوش رہے اور والدین کو یہ لمحہ ہمیشہ یاد رہے۔
اب ظاہر ہے محمد ﷺ کے شہر میں آیا مسافر اور مسلمان کس طرح افسردہ ہو کر چلا جاتا؟ ایسا ہی کچھ اس ماں کے ساتھ بھی ہوا۔
جو آئی تو اسی نیت سے تھی کہ خانہ کعبہ کی زیارت کر لوں گی، مسجد نبوی ﷺ میں نماز بھی ادا کر لوں گی، مگر اولاد بھی ساتھ ہوتی تو یہ منظر مزید خوشگوار بن جاتا۔
اور پھر اچانک عقب میں بیٹے کی آواز آئی جس ماں کے تاثرات بدل گئے اور پھر جب آنکھوں پر ہاتھ رکھے تو ماں سمجھ گئی کہ یہ ہاتھ پہنچانے ہوئے ہیں۔
جیسے ہی ماں نے پلٹ کر دیکھا تو اس کے تاثرات بھی دیکھنے والے تھے، کیونکہ ماں کو 4 سال بعد اس کا بچہ، لخت جگر مل گیا تھا۔
دراصل بیٹا اور والدین کے درمیان بات چیت اس لیے بھی نہیں ہوپاتی کیونکہ نوکری کا تقاضہ تھا، تاہم حج کے موقع پر بیٹے نے والدین کو سرپرائز دینے کا ارادہ کیا تھا۔ اور ارادے کے عین مطابق مدینہ منورہ بھی بیٹا والدین کے پاس آ گیا۔
جس نے والدین کی خوشی کو مزید چار چاند لگا دیے، چہرے پر موجود خوشی دیکھ کر صارفین کی آنکھوں میں بھی آنسو تھے۔