گھر کی ملازمہ کو گھر کی مالکن بنا دیا۔۔ عالمی لیڈرز کی بیویوں سے متعلق دلچسپ معلومات

image

عالمی رہنما ویسے تو سب کی توجہ بخوبی حاصل کر لیتے ہیں، لیکن کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کہ اپنی بیگمات کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں۔ ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو انہی چند مشہور رہنماؤں سے متعلق بتائیں گے۔

روسی صدر پیوٹن کا شمار دنیا سے مقبول ترین رہنماؤں میں ہوتا ہے لیکن بہت کم لوگ ان کی بیگمات کے بارے میں جانتے ہیں، پیوٹن نے پہلی شادی لیوڈمیلا شکریبنیوا سے 1983 میں کی تھی، پہلی اہلیہ فلائٹ ائیر ہوسٹس رہ چکی ہیں۔ تاہم دونوں کے ہاں 2000 میں ہی طلاق ہو گئی۔

پیوٹن نے دوسری شادی سلطانہ کریونوغ سے کی، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ سلطانہ پیوٹن کے گھر کی نوکرانی تھی، یعنی نوکرانی کو ہی اس گھر کی مالکن بنا دیا۔

جبکہ تیسری مبینہ اہلیہ علینہ کبائوہ ہیں، جو کہ اولمپک جمناسٹک رہ چکی ہیں۔ سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق علینہ ممکنہ طور پر مسلمان تھیں، جنہیں پیوٹن نے اپنے مذہب عیسائی فرقے آرتھاڈکس میں تبدیل کرایا۔

دوسری جانب شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے بھی سب کی توجہ اُس وقت حاصل کی جب وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ دکھائی دیے، کم جونگ ان کی اہلیہ کو شوہر کے تمام احکمات پر سختی سے عمل درآمد کرنا پڑتا ہے۔

اہلیہ ری سول جو شادی سے پہلے گلوکارہ تھیں، تاہم شادی کے بعد انہیں کئی حد تک پابندیوں کا سامنا ہے، سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق ری سول کو شادی کے لیے شدید دباؤ کا سامنا تھا، کیونکہ دونوں اس شادی پر راضی نہ تھے۔

جبکہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ سوفی گریگور ٹی وی میزبان کے طور پر ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں، سماجی کاموں اور پبلک اسپیکنگ کا شوق رکھنے والی سوفی نے شوہرکے ہر قدم پر ان کا ساتھ نبھایا ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts