مومن ایک جسم کی طرح ہوتے ہیں اس لئے۔۔ شاہین آفریدی بھی فلسطینیوں پر تشدد کے خلاف بول پڑے

image

"مومن ایک جسم کی طرح ہوتے ہیں اگر جسم میں کسی ایک جگہ تکلیف ہو تو پورا بدن درد محسوس کرتا ہے۔ اسی طرح ہم بھی فلسطینی بھائیوں پر ہونے والے مظالم اور مسجد اقصٰی پر ہونے والے مظالم کو محسوس کرتے ہیں۔

یہ کہنا ہے پاکستان کے نام ور باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا جنھوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کی مذمت کی۔

شاہین شاہ آفریدی نے مسجد اقصٰی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی بھائیوں کے حق میں دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فلسطین کے شہر غزہ میں اسرائیل کی جانب سے کئی بم دھماکے کیے گئے تھے اور بعد میں اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی پر حملے کی تصدیق بھی کی گئی جبکہ اس سے پہلے 5 اپریل کو اسرائیل نے مسجد اقصٰی پر حملہ بھی کیا تھا جس سے 12 فلسطینی زخمی ہوئے تھے اس کے علاوہ اسرائیلی پولیس نے 350 سے زائد بے گناہ فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا تھا۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts