بیوی کو بچانے نہ شوہر آیا نہ اولاد ۔۔ دیکھیں جب چلتی ٹرین سے خاتون نیچے گری تو پولیس والے نے کس طرح اسے بچا کر نئی زندگی دی؟

image

اس معاشرے میں ہر آدمی سکون کی زندگی گزارنا چاہتا ہے لیکن کب کس پر کیا مشکل آ جائے کوئی نہیں بتا سکتا۔

مگر یہ بات بھی یاد رکھیں کہ مارنے والے سے بچانے والا بڑا ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپ کے ساتھ ایک ایسا واقعہ لیکر آئے ہیں جسے دیکھنے کے بعد آپکو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں رہے گا۔

ہوا کچھ یوں کہ سوشل میڈیا پر ملک پاکستان کی ایک ویڈیو خوب گردش کر رہی ہے جس میں ہم واضح دیکھ سکتے ہیں کہ روالپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کی آمدو رفت جاری ہے۔

اور دیگر لوگ اپنی اپنی منزل پر جانے کیلئے مقررہ ٹرینوں کا انتظار کر رہے ہیں، ساتھ ہی ساتھ کئی پولیس اہلکار بھی اپنی ڈیوٹی سر ابجام دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

ایسے میں ایک ٹرین جب پنڈی اسٹیشن سے روانہ ہونے لگی تو اپنے کسی عزیز کو چھوڑنے آنے والی خاتون جلدی میں نیچے اترنے لگی مگر اچانک ٹرین تیز ہو گئی تو یہ پلیٹ فارم اور ٹرین کے درمیان میں پھنس گئی۔

ایسے میں پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل لال روز خان بھاگتے ہوئے اس خاتون کی جانب گیا، اور اپنی جان پر کھیل کر اسے باحفاظت 2 سے 3 سیکنڈ بعد نکال لیا گیا۔

دراصل یہاں قصور وار ہم عوام ہی ہے کیونکہ ٹرین چلتے ہوئے اترنا کون سی عقل مندی ہے جبکہ ٹرین کا ڈرائیور روانہ ہونے سے پہلے کئی مرتبہ ہارن بجاتا ہے مگر کوئی اس کی سنتا نہیں زیادہ تر یہی سنا جاتا ہے۔

کہ یہ بس ویسے ہی ڈرا ر رہا ہے اور کئی مرد حضرات تو اپنی فیملی کو اندر بٹھا کر خود پلیٹ فارم پر کھڑے ہو جاتے ہیں کہ جب ٹرین چلے گی تو ہی بیٹھیں گے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.