معروف پاکستانی اداکار طارق جمیل پراچہ انتقال کرگئے، طارق جمیل کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کی جائے گی۔
طارق جمیل ایک لمبے عرصے تک پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) سے وابستہ رہے۔ اداکاری کے شعبے میں شہرت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ وہ ایک کامیاب پروڈیوسر بھی رہے۔
طارق جمیل کے مشہور ڈراموں کی بات کی جائے تو ان میں ‘دل موم کا دیا’، ‘سات پردوں میں’، ‘محبت چھوڑ دی میں نے’ اور دلِ مومن شامل ہیں۔ طارق جمیل کا پہلا ڈرامہ ‘آنچ’ تھا جو کافی مقبول رہا۔