مسجد نبویؐ میں 4 ہزار 200 مرد اور خواتین اعتکاف بیٹھیں گے

image

رواں برس رمضان المبارک میں مسجد نبویؐ میں 4 ہزار 200 مرد اور خواتین اعتکاف بیٹھیں گے۔

عرب نیوز کے مطابق منگل سے مسجد نبویؐ میں معتکفین کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، رواں برس رمضان کے آخری عشرے میں 4 ہزار 200 معتکفین مسجد نبویؐ کے مہمان ہوں گے۔

مرد معتکفین کے لیے مسجد نبویؐ کی مغربی چھت مختص کی گئی، مرد معتکفین باب نمبر چھ اور داخلی سیڑھیوں اور باب نمبر 10 کو آمد و رفت کے لیے استعمال کریں گے۔

خواتین معتکفات کے لیے مسجد نبویؐکے شمال مشرقی حصے اور داخلے کے لیے باب 24اور 25 مختص کیے گئے ہیں۔

مسجد نبوی کے امور کی کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معتکفین کے لیے سحری اور افطاری میں طعام اور مشروبات کا بندوبست کیا گیا ہے اور طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ اعتکاف بیٹھنے والوں کے لئے ان کی زبانوں میں دینی درس دینے کا انتظام بھی کیا گیا ہے تاکہ وہ اس عبادت کے زیادہ سے زیادہ فیوض سمیٹ سکیں۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.