اپنی شادی میں خوشیاں مناتی، گیت گاتی دلہنیں تو آپ نے بہت دیکھی ہوں گی لیکن حال ہی میں ایسی دلہن بھی سامنے آئی ہے جس نے شادی کے دن اپنے دلہا کی بولتی ہی بند کروادی۔ دلہن نے اسٹیج پر بیٹھے بیٹھے ہی 4 فائر کرڈالے جس سے دلہا بنے بیٹھے لڑکے کی حالت غیر ہوگئی۔
یہ واقعہ انڈیا کی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں اپنی شادی کے وقت دلہن بنی لڑکی کے پاس ایک شخص پستول لے کر آتا ہے اور وہ ایک ساتھ 4 فائر داغ کر پستول واپس کردیتی ہے۔ جبکہ اس دوران دلہا بالکل خاموش اور بے حس و حرکت سامنے کی جانب دیکھتا رہتا ہے۔
دلہن غائب ہوگئی ہے
واضح کرتے چلیں کہ اترپردیش میں 2016 کے قانون کے مطابق جشن منانے کے لئے فائرنگ کرنے والوں کی تحقیقات لازمی ہیں۔ اگرچہ دلہن کی فائرنگ کی وجہ تو ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے لیکن واقعے کے بعد دلہن غائب ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی دلہن کو ڈھونڈ نکالیں گے۔
خوشی کا اسلحے سے کوئی تعلق نہیں
البتہ سوشل میڈیا پر لوگ واقعے کی بھرپور انداز میں مذمت کررہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ شہریوں کو کسی بھی وقت غی ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔ اسلحے کا خوشی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔