یہ تو 42 سال پہلے طے ہوگیا تھا کہ عید ہفتہ 22 اپریل کو ہوگی کیونکہ ۔۔ 1981 میں بننے والے اس کیلنڈر میں مزید کتنے سالوں کی پیشگوئی کی گئی؟

image

پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک میں ان دنوں رمضان کا مبارک مہینہ چل رہا ہے اور ماہرین نے 22 اپریل کو پاکستان میں عید کی پیشگوئی کی ہے تاہم سوشل میڈیا پر ایک ایسے کیلنڈر کی تصویر وائرل ہے جس میں 2077 تک کی عیدوں کی پیشگوئی کی جاچکی ہے۔

اسلامی مہینوں کا تعین چاند کی رویت کے بعد کیا جاتا ہے اور ہر ماہ کبھی 29 تو کبھی 30 ایام کا مہینہ بھی ہوتا ہے اور اسی مناسبت سے اسلامی تاریخ آگے بڑھتی ہے تاہم انگریزی کیلنڈر میں مہینوں اور دنوں کا تعین کئی سال قبل کرلیا جاتا ہے۔

پاکستان میں جہاں تک عیدوں کا تعلق ہے تو ہر سال ملک میں الگ الگ عیدیں منائی جاتی ہیں، اکثریت سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق عید مناتی ہے اور کچھ علاقوں میں مقامی تنظیموں کے اعلان کے مطابق عید منائی جاتی ہے۔

اس سال مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق پورے ملک میں ایک ساتھ رمضان کا آغاز کیا گیا جبکہ قوی امید ہے کہ عید کا اہتمام بھی ملک میں ایک ہی روز ہوگا۔

محکمہ موسمیات اور دیگر ماہرین فلکیات کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں اس سال عید الفطر ہفتہ 22 اپریل کو ہونے کا امکان ہے جبکہ سوشل میڈیا پر ایک کیلنڈر کی تصویر وائرل ہے جس میں 2023 کے علاوہ 2077 تک کی عیدوں کی تاریخوں کی بھی پیشگوئیاں کی گئی ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.