سوشل میڈیا پر اکثر دلچسپ اور منفرد معلومات تو بہت ہیں، لیکن مشہور شخصیات کی زندگی میں آنے والی تبدیلی صارفین کو خوب بھا جاتی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
ٹک ٹاکر کی دنیا کی مشہور دوشیزہ نے اسلام قبول کر لیا، جس کی تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ خوب سمیٹی، دراصل فلپائن سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر خاتون کو اسلام سے متعلق کچھ ایسا احساس ہوا، جس نے اسے مسلمان ہونے پر مجبور کر دیا۔
فلپینی خاتون نے نہ صرف اسلام قبول کیا، بلکہ اپنا نام فوینا جیمز سے زینب بھی رکھ لیا، نام ہی نہیں بدلا بلکہ زینب نے اب اپنی عادتیں بھی بدل دی ہیں۔
حجاب اوڑھنا، نماز پڑھنا، قرآن کو سمجھنا اور دیگر اسلامی تعلیمات حاصل کرنا اب زینب کا مشغلہ بن گیا ہے، زینب 8 سال پہلے متحدہ عرب امارات میں آئی تھیں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ مجھے اذان کی آواز ایک ایسا سکون بخشتی تھی، جو کہ ناقابل بیان ہوتا تھا۔
جبکہ اذان کے الفاظ تو زینب نے یاد تک کرلیے ہیں، جبکہ اب قرآن مجید کی کچھ سورہ بھی حفظ کر رہی ہیں اور آن لائن لیکچرز کے ذریعے اسلام کو سمجھ رہی ہیں۔
اس حوالے سے زینب بتاتی ہیں کہ میری فیملی نے بھی مجھے سپورٹ کیا اور میرے اسلام قبول کرنے پر خوش ہیں، جبکہ میرے پاکستانی دوست سلمان نے مجھے کافی سپورٹ کیا ہے۔
واضح رہے اعشاریہ 9 ملین فالوورز کے ساتھ زینب دبئی مشہور خواتین ٹک ٹاکرز میں شامل ہیں، جبکہ ان کے دوست سلمان بھی ٹک ٹاکر ہیں۔