ایسی بابرکت صبح کہ پورا دن خوشگوار ہوتا تھا کیونکہ ۔۔ پی ٹی وی پر تلاوت اور دعا کی یادگار اور نایاب ویڈیوز جو آپ کو ماضی کی یادوں میں لے جائیں

image

پاکستان میں میڈیا کی آزادی کے بعد ٹی وی پر درجنوں چینل آچکے ہیں تاہم کسی بھی چینل پر ماضی میں پی ٹی وی کی طرح تلاوت کلام پاک اور دعا نہیں ہوتی جبکہ ماضی میں دن کا آغاز تلاوت اور دعا سے ہوتا تھا جس کی وجہ سے پورا دن خوشگوار گزرتا تھا۔

سوشل میڈیا پر پی ٹی وی کے سنہری دور میں ناظرین اپنے پسندیدہ شوز کے ساتھ ساتھ تلاوت اور دعا کے بھی منتظر رہتے تھے، صبح سویرے گھروں میں اونچی آواز میں تلاوت اور دعا کی آواز گونجتی تھی۔

پورا گھرانا صبح صبح تلاوت اور دعا کی وجہ سے خوشی محسوس کرتا تھا لیکن اب درجنوں چینلز آنے کے بعد بھی لوگ ٹی وی سے مطمئن نہیں ہیں کیونکہ کسی بھی چینل پر ماضی کی طرح تلاوت یا دعا کا اہتمام نہیں ہوتا۔

مقابلے کی دوڑ میں نجی ٹی وی چینلز نے تلاوت اور دعا کو یکسر فراموش کردیا ہے، صرف رمضان اور مخصوص ایام میں ہی مذہبی پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے جبکہ ماضی میں پی ٹی وی پر مذہبی پروگرامز کا باقاعدہ انعقاد کیا جاتا تھا۔

پی ٹی وی کو صرف ایک ٹی وی چینل نہیں بلکہ ایک مکمل درسگاہ کا درجہ حاصل تھا کیونکہ ماضی میں پی ٹی وی پر بیت بازی، نعت رسول مقبول کے مقابلے جیسے صحت میں رجحانات کو پروان چڑھایا جاتا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ آج درجنوں چینل ہونے کے باوجود لوگ پی ٹی وی کو یاد کرتے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.