تنخواہ تو لاکھوں میں ملتی ہے لیکن ۔۔ 10 ایسی نوکریاں جو آپ کسی صورت نہیں کرنا چاہیں گے

image

نوکری کا لفظ سنتے ہی صبح 9 سے پانچ کی جاب اور تنخواہ کا تصویر ذہن میں ابھرتا ہے، دنیا میں فوج اور پولیس کی نوکری کو جان جانے کے خدشات کی وجہ سے خطرناک تصور کیا جاتا ہے لیکن لاتعداد کام ایسے بھی جن میں کسی بھی وقت جان جانے کا خطرہ لاحق رہتا ہے لیکن اس کے باوجود لوگ ایسے کام سے پیچھے نہیں ہٹتے۔ آج ہم آپ کو ایسے ہی 10 خطرناک کاموں کے بارے میں بتائیں گے۔

10۔کان کنی

کوئلہ اور مختلف دھاتیں نکالنے کیلئے دنیا کے مختلف ممالک میں کان کنی کی جاتی ہے، زمین کے اندر گہرائی تک کھدائی کرکے کام کرنے والے مزدور اکثر کان میں زہریلی گیس اور دھماکوں کی وجہ سے جان گنوادیتے ہیں۔ اگر دیکھا جائے تو کان کنی کے دوران حادثات کا شکار ہونے والوں کی تعداد دہشت گردی میں مرنے والوں سے کسی طرح کم نہیں۔اسی لئے اس کو انتہائی خطرناک اور کام کیلئے برا شعبہ مانا جاتاہے۔

9۔اسٹیل ورکرز

پاکستان میں کسی زمانے میں اسٹیل ملز میں کام کرنے والوں کو انتہائی قدر اور کبھی حسد کی نگاہ سے بھی دیکھا جاتا تھا کیونکہ اسٹیل میں ملازمین کی تنخواہیں اور مراعات دیکھ کر ایسا لگتا تھا کہ یہ شائد کسی اور سیارے کی مخلوق ہیں لیکن درحقیقت انتہائی درجہ حرارت میں کام کرنے والے اسٹیل ورکرز کی زندگی ہر وقت داؤ پرلگتی ہوتی ہے۔ اسی لئے اپنی جان جوکھم میں ڈال کر لوہے کو ڈھالنے والے ملازمین کو بھاری تنخواہ دی جاتی ہے اور دور سے بہت پرکشش نظر آنے والا شعبہ عملی طور پر بہت برا کہا جاسکتا ہے۔

8۔چھت بنانے والے

گھروں اور دفاتر کی چھتوں کی مرمت کا کام بھی کسی ایڈونچر سے کم نہیں، اکثر کسی مدد اور سہارے کے بغیر چھتوں پر کام کرنے والے محنت کش اپنی زندگی کو داؤ پر لگاکر کام کرتے ہیں اور دنیا میں چھت سے گر کر ہونیوالی اموات کو دیکھ کر آپ یقیناً یہ کام کرنے کی خواہش نہیں کرینگے۔

7۔ٹرک ڈرائیور

ہم اکثر بھاری ٹرکوں کے حادثات کا سنتے ہیں اور اس کی بڑی وجہ ہے کہ سامان یا پانی کے لوڈ کی وجہ سے ٹرک کا توازن برقرار رکھنا اور اس کو بغیر کسی نقصان کے منزل تک پہنچانا ایک مشکل ترین کام ہے کیونکہ وزن اور پانی یا تیل کے جھول مارنے کی وجہ سے بریک لگانے کے باوجود ٹرک رکتا نہیں جس سے حادثہ رونما ہوجاتا ہے۔ اب آپ سوچ لیں کہ آپ ایسا کام کرنا چاہیں گے یا نہیں۔

6۔ٹرین ڈارئیور

اب اگر ڈرائیور کی بات ہورہی ہے تو ٹرین میں آپ نے بھی یقیناً کبھی نہ کبھی ضرور سفر کیا ہوگا تو دوستو چھوٹی سی پڑی پر دوڑتی ہوئی ٹرین کو سنبھالنے کیلئے بھی ڈرائیور ہوتا ہے اور بارش، دھند اور ہر طرح کے حالات میں ٹرین کو منزل تک پہنچانا ڈرائیور کی ہی ذمہ داری ہے لیکن چھوٹی سی غلطی یا غفلت سیکڑوں زندگیاں تباہ کرسکتی ہے ۔ تو آپ سوچ لیں کہ کیا آپ ترین چلانے کا کام کرینگے۔

5۔تعمیراتی کارکن

گھر بنانا ہر انسان کا خواب ہوتا ہے اور لوگ پوری زندگی اپنا گھر بنانے کیلئے محنت کرکے گزار دیتے ہیں لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو ہر روز نیا گھر بنانے ہیں لیکن اپنے رہنے کیلئے نہیں بلکہ دوسروں کیلئے ، جی ہم بات کررہے ہیں تعمیراتی کارکنوں کی آج دنیا میں بلند و بالا عمارتوں کو آسمانوں تک پہنچانے والے تعمیراتی کارکنوں کی زندگی کی کوئی ضمانت نہیں ہوئی۔ دوسروں کا گھر بنانے کیلئے ہر سال سیکڑوں تعمیراتی کارکن اپنے گھر اجاڑ کر دنیا چھوڑ جاتے ہیں تو آپ دوبارہ سوچ لیں کہ کیا آپ اب بھی یہ کام کرنا چاہیں گے۔

4۔ بجلی کا شعبہ

کبھی آپ نے سوچا ہے کہ آج اگر بجلی اور برقی آلات کو نکال دیا جائے تو ہماری زندگی بہت مشکل ہوسکتی ہے اور ہمیں بجلی کے آلات، ٹی وی، فریج، پنکھے، بلب روشن کرنے اور فون چارج کرنے کیلئے جو بجلی گھروں میں آتی ہے اس کو یہاں تک پہنچانے کیلئے کام کرنے والے لائن میں اکثر کرنٹ لگنے سے جان گنوا دیتے ہیں۔

3۔ بحری امور

سمندر کی لہریں کئی انسانوں کو دور گہری یادوں میں دھکیل دیتی ہیں اور ساحل پر کھڑے لوگوں کو ایسا لگتا ہے کہ پانی پر تیرتے جہاز پر موجود لوگوں کی زندگی کتنی خوبصورت ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ سمندر کی بپھری موجوں سے ہر وقت الجھتے لوگوں کی زندگی ہر پل داؤ پر لگی رہتی ہے اور اپنے بچوں کیلئے روزی کمانے کیلئے سمندر میں اترنے والے اکثر سمندری مخلوق کی خوراک بن جاتے ہیں۔

2۔ آئل فیلڈ

سوچئے آپ تیل کے کنوئیں کے مالک ہیں اور آپ کے پاس بے پناہ دولت اور ہر آسائش موجود ہے تو آپ کو یقیناً بہت اچھا لگے گا لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ زمین سے تیل نکالنے والوں کی زندگی کتنی اذیت ناک ہوتی ہے۔ ہر وقت تیل سے لتھڑے مزدوروں کی حالت انتہائی خراب ہوتی ہے اور آئل فیلڈ پر چھوٹی سی غلطی سے آگ لگنے کا خطرہ موجود رہتا ہے جو ان لوگوں کو اسی تیل میں تل کر زندگی سے دور کرسکتا ہے۔

1۔ ہوابازی

اجلے کپڑے، گلے میں ٹائی، لاکھوں میں تنخواہ اور بھاری مراعات۔ جب ہم کسی پائلٹ کو دیکھتے ہیں تو یہ چیزیں فوری دماغ میں گھومنے لگتی ہیں اور ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ کاش وہ بھی پائلٹ بن کر ہواؤں میں اڑتے پھرتے لیکن زیادہ سوچنے سے پہلے یہ بھی یاد رکھیں کہ ہواؤں میں اڑے جہاز کو کنٹرول کرنے والے پائلٹ کی زندگی اتنی بھی حسین نہیں ہوتی جتنا آپ سمجھتے ہیں۔

طیارے میں موجود درجنوں لوگوں کی زندگیاں پائلٹ کے ہاتھ میں ہوتی ہیں اور موسم کی خرابی، معمولی سی غلطی یا نیند کے جھونکے سے بھاری بھرکم طیارہ اور درجنوں زندگیاں کہاں اور کیسے ختم ہوجائیں کسی کو اندازہ نہیں ہوتا۔

اب اگر آپ ان 10 میں سے کوئی بھی کام کرنا چاہتے ہیں تو ایک بار پھر سوچ لیں کیونکہ ایسا نہ ہوکہ دوبارہ سوچنے کیلئے بھی وقت نہ رہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.