شہبازشریف کی نااہلی کنفرم ۔۔ وزیراعظم کے ساتھ اور کون کون ڈوبے گا؟ کیا چیف جسٹس اپنا فیصلہ واپس لینگے؟

image

پنجاب الیکشن چیف جسٹس کیلئے آزمائش، شہباز شریف اور پوری کابینہ کی نااہلی کنفرم، وزیراعظم اپنے ساتھ کس کس کو لے کر ڈوبیں گے، کون کون سے ادارے وزیراعظم کو بچانے کیلئے کوشاں، کیا چیف جسٹس پنجاب میں الیکشن کا فیصلہ واپس لینگے۔

پاکستان میں سیاسی حالات کشیدگی کی آخری حدوں تک پہنچ چکے ہیں۔ایک اور وزیراعظم پر عدالت کا حکم نہ ماننے کی وجہ سے نااہلی کی تلوار لٹک رہی ہے لیکن اس بار اہم ادارے حکومت کے پیچھے کھڑے ہوگئے ہیں اور حالات مزید پیچیدہ ہوتے دکھاتے ہیں ۔

پنجاب میں الیکشن کا انعقاد سیاسی جماعتوں، اہم اداروں اور سپریم کورٹ کیلئے بھی ایک امتحان بن چکا ہے۔تحریک انصاف پنجاب میں ہر صورت فوری الیکشن کیلئے بضد جبکہ پی ڈی ایم الیکشن کروانے کیلئے کسی طور پر بھی تیار نہیں۔

سیاسی کشیدگی کے بادل اس وقت اداروں اور خاص طور سپریم کورٹ پر بھی چھاچکے ہیں اور ایسے میں وزیراعظم یا چیف جسٹس دونوں میں سے ایک کی قربانی کی بازگشت بھی سنائی دے رہی ہے۔وزیراعظم اور چیف جسٹس سے پہلے آپ کو اس تمام تر صورتحال کے پس منظر اور حقائق سے آگاہ کرتے ہیں ۔

پاکستان تحریک انصاف کے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے جنوری 2023 میں پنجاب اسمبلی تحلیل کردی تھی۔صدر پاکستان عارف علوی نے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں 90 روز میں الیکشن کروانے کی تجویز دی تھی تاہم الیکشن کمیشن نے مختلف وجوہات کی بناء پر اکتوبر میں الیکشن کروانے کا اعلان کیا تھا۔

اب یہاں سے حالات میں نیا موڑ آیا جب تحریک انصاف نے پنجاب میں فوری الیکشن کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔سپریم کورٹ نے کئی بار بینچ کی تبدیلیوں کے بعد  پنجاب میں 14 مئی کو الیکشن کروانے کا حکم دیا۔

بات یہاں ختم نہیں بلکہ کہانی میں پھر سے نیا موڑ آیا۔ الیکشن کمیشن نے عدالت کو فنڈز کی کمی کا عذر دیا پیسے بھی کوئی کم نہیں بلکہ پورے 21 ارب۔

اب سپریم کورٹ نے پہلے تو ججوں کی تنخواہوں سے پیسے لینے کی تجویز دی بعد میں اسٹیٹ بینک کو حکم جاری کردیا کہ الیکشن کمیشن کو فوری 21 ارب روپے جاری کئے جائیں۔یہ سب باتیں تو شائد آپ و معلوم ہی ہونگی۔۔ لیکن اصل بات اب آپ کو بتاتے ہیں ۔

اسٹیٹ بینک نے پیسوں کیلئے خزانہ ڈویژن سے رابطہ کیا اور وزات خزانہ معاملہ قومی اسمبلی لے گئی ، قومی اسمبلی میں پی ڈی ایم کی اکثریت کی وجہ سے اسٹیٹ بینک کو پیسے دینے کی اجازت نہیں ملی یوں معاملہ پھر لٹک گیا۔

اب الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں اپنی رپورٹ جمع کروادی ہے اور الیکشن کمیشن نے عدالت عظمیٰ سے درخواست کی ہے کہ 14 مئی کو الیکشن کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے کیونکہ الگ الگ انتخابات سے ملک میں انتشار پھیل سکتا ہے۔

تو وزیراعظم یا چیف جسٹس کی قربانی سے پہلے آپ کو بتاتے چلیں کہ چیف جسٹس اور سینئر ججوں سے انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان ، ڈی جی ملٹری آپریشنز اور سیکریٹری دفاع نے بھی ملاقات کی ہے۔

معاملہ یہیں ختم نہیں ہوا بلکہ وزارت دفاع نے سپریم کورٹ سے پنجاب میں 14 مئی کو الیکشن کا فیصلہ واپس لینے کی استدعا کردی ہے۔

ماضی میں یوسف رضا گیلانی اور ابھی چند روز پہلے آزاد کشمیر کے وزیراعظم تنویر الیاس توہین عدالت پر نااہل ہوچکے ہیں۔

تحریک انصاف اور سنجیدہ حلقے سپریم کورٹ کا حکم نہ ماننے پر شہبازشریف کی نااہلی دیکھ رہے ہیں لیکن اس وقت مشکل یہ ہے کہ سپریم کورٹ کی حکم عدولی کرنے والے شہبازشریف اکیلے نہیں بلکہ پوری پارلیمنٹ ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہاں مشکل یہ بھی ہے کہ ادارے بھی پنجاب میں الیکشن کروانے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ اس لئے یوں محسوس ہوتا ہے کہ سپریم کورٹ کیلئے اپنے فیصلے پر نظر ثانی ضروری ہوچکی ہے لیکن اس حوالے سے سنجیدہ حلقوں میں یہ چہ مگوئیاں بھی ہورہی ہیں کہ عین ممکن ہے کہ احکامات نہ ماننے پر چیف جسٹس اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیں۔

اس سے دو باتیں واضح ہیں کہ پنجاب میں فی الحال الیکشن ہیں ہونگے اور چھوٹی عید پر وزیراعظم یا چیف جسٹس دونوں میں سے شائد ایک کی قربانی پکی ہوگی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.